روزانہ کی ورزش اور واک بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کا موثر ذریعہ ہے،ڈاکٹر مظہر عباس

اتوار 20 اپریل 2025 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) سیالکوٹ کے معروف میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر مظہر عباس نےکہا ہے کہ روزانہ کی ورزش اور واک بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال اپنی زندگیوں میں یقینی بنایا جائے اور نمک کم استعمال کیا جائے تا کہ ہائی بلڈ پریشرسے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مظہر عباس کا کہنا تھا کہ روزانہ ورزش اور واک سے بھی اس مرض سے کافی حد تک چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں 20 سے 25 فی صد آبادی ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ اس مرض کی بڑی وجہ ورزش اور واک نہ کرنا اور کھانوں میں بے احتیاطی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا موجودہ طرز زندگی مختلف بیماریوں خصوصاً ہائی بلڈ پریشر کا بڑا سبب ہے اسے تبدیل کئے بغیر صحت مند زندگی گزارنا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :