نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں ایشیا کی کنگ کی انٹری

بادام، دودھ اور دیسی گھی کھلایا جاتا ہے اس کا وزن 50 من سے اوپر ہے اور قیمت دو کروڑ ْمویشی منڈی بہت اچھی ہے عید سے پہلے جانور خرید کر لے جائیں گے، شہریوں کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 20 اپریل 2025 21:30

نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں ایشیا کی کنگ کی انٹری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں ایشیا کی کنگ کی انٹری، ایشیا کی کنگ کے مالک کا کہنا ہے کہ پورا سال اسے ہم نے نازوں سے پالا ہے اور بادام، دودھ اور دیسی گھی کھلایا پلایا ہے اس کا وزن 50 من سے اوپر ہے اور قیمت دو کروڑ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں سب سے بڑا جانور آگیا، پچاس من وزنی خان پور سے آنے والے ایشیا کنگ کی دھوم مچ گئی، کھانے پینے میں بادام، دودھ اور دیسی گھی ایشیا کے کنگ کی من پسند خوراک ہے، پچاس من وزنی ،چھ فٹ قد، دس فٹ چوڑا ایشیا کنگ ساہیوال اور چولستان کا کراس بتایا جاتا ہے، خان پور کے بیوپاری نے 50 من وزنی ڈارک گرے وائٹ کلر کیایشیا کنگ کی قیمت 2 کروڑ روپے لگادی ہے، ایشیا کا کنگ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی دوست منڈی کراجی میں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، دوسری جانب کراچی نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں کراچی کے شپاٹر بھی پہنچ گئے بڑوں اور بچوں کے ہمراہ فیملز نے بھی مویشی دوست منڈی کا رخ کرلیا، گلشن اقبال، نیوکراچی، گلشن معمار، عزیزآباد کے رہائشی اور لاہور کی فیملی بھی مویشی منڈی پہچ گئی، مویشی دوست منڈی میں شہری کا کہنا ہے کہ ابھی تو مویشی منڈی گھوم رہے ہیں آخر میں جانور لیکر جائیں گے، ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ دوستوں کے ساتھ آئے ہیں رینج جھ لاکھ روپے ہے اور مویشی منڈی بہت اچھی ہے عید سے پہلے جانور خرید کر لے جائیں گی.