قائمقام گورنر بلوچستان عبد الخالق خان اچکزئی سے مستحکم پارلیمان پاکستان کے نمائندگان کی ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

اتوار 20 اپریل 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی سے مستحکم پارلیمان پاکستان کے نمائندگان مریم کمنز (ٹیم لیڈ)، اعزاز آصف (ٹیکنیکل لیڈ)، اور علی عمران (سینئر ایڈوائزر) نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان اسمبلی کی کارکردگی کو مؤثر بنانے، پارلیمانی استعداد کار میں مزید اضافے اور جمہوری اقدار کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائمقام گورنر بلوچستان نے یورپی یونین کے تعاون سے جاری پراجیکٹ “مستحکم پارلیمان” کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صوبائی سطح پر ادارہ جاتی بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکریٹری عبد الرحمن، سیکرٹری ٹو اسپیکر محمد حیات بزنجو، اور اسٹاف آفیسر ٹو اسپیکر جنگی خان لاسی بھی موجود تھے۔