ئ*حب کے عوام کے لئے کیڈٹ کالج اورو دانش اسکول کی منظوری ہوچکی ہے ، میر علی حسن زہری

پیر 21 اپریل 2025 02:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹیوو ترجمان صدر مملکت آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ حب کے عوام کے لئے کیڈٹ کالج اورو دانش اسکول کی منظوری ہوچکی ہے جس سے علاقے کے طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے،علاقے میں تعلیمی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لیپ ٹاپ کی تقسیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو لیڈا آڈیٹوریم میں حب کے طلبا وطالبات میں 200لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے کطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں ڈپٹی کمشنر حب نثار لانگو،ایس ایس پی حب سید فاضل بخاری،ڈی ایس او ایجوکیشن سمیت دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے حب کیلئے کیڈٹ کالج اور دانش اسکول کی منظوری ہوچکی ہے جو جلد ہی کام شروع کردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حب میں تعلیم کے فروغ میں بہتری لائے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں کیونکہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی قوم اور ملک ترقی نہیں کرسکتا ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ کل انہی طلبا اور طالبات نے بڑے ہوکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب کے طلبا اور طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ہمارے توسط سے کچھ کام ہوں تو ہم مشکور ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر ادارے بھی طلبا و طالبات کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کو میرا ہر ممکن ساتھ رہے گاآپ سب مجھے کسی بھی عوامی کام میں آگے پائیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر میر علی حسن زہری اوردیگر مہمانوں نے طلبا اور طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔