آکشنرمارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی بھڈال کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

پیر 21 اپریل 2025 11:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ سید مشرف عباس نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ نے بولی کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔نیز آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب ورسد کو بھی نوٹ کیا۔ان کے اس دورہ کا مقصد شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :