اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا، القسام بریگیڈز نئی بھرتیوں میں مصروف

پیر 21 اپریل 2025 13:13

اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا، القسام بریگیڈز نئی بھرتیوں ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)غزہ میں جاری کشیدگی اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیلی افواج سے حماس پر مزید دبا ئوبڑھانے کے مطالبے کے دوران اسرائیلی فوج نے ہزاروں فوجیوں کو طلب کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فوج نے ہزاروں ریزروسٹ کو طلب کرلیا ہے اور دوسرے محاذوں سے فورسز کو غزہ کی پٹی میں منتقل کردیا ہے دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ القسام بریگیڈز نئی بھرتیوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :