Live Updates

غزہ میں اسرائیل مظالم پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مرکزی اتحاد العلماء ضلع سرگودھا

مسلم ممالک اپنی خاموشی کو توڑ کر فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کر کے اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں

پیر 21 اپریل 2025 14:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)مرکزی اتحاد العلما ضلع سرگودھا نے فلسطین غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت پر امت مسلم کی خاموشی کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں روز محشر مظلوم مسلمانوں کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔اس لئے اسلامی ممالک مشترکہ لائحہ عمل مرتکب کر کے فلسطین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی سطح پر مسئلہ کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

زرائع کے مطابق مرکزی اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر اور دیگر نے کہا کہ غزہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت اور جارحیت پر امت مسلمہ کو مشترکہ طور پر اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کرنا ہو گا جس کی پوری مسلمہ منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ اگر مسلم ممالک نے اپنی خاموشی کو توڑ کر فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کر کے اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر کے اس مسئلہ کو حل نہ کروایا تو روز محشر انہیں مظلوم مسمانوں کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے بقا کی جنگ ہر فرد کی دینی ذمہ داری ہے اس لئے پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فوری طور پر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ان کے خلاف اعلان جہاد کریں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم پر ہر مسلمان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے لیکن اسلامی ممالک کی خاموش لمحہ فکریہ ہے۔اس موقع پر غزہ فلسطین کے مسلمانوں اور بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی بربادی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے اسرائیل کی تمام مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کی قرارداد کو منظور کیا گیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات