پاکستانی قوم نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کو فراموش کردیا ہے

پیر 21 اپریل 2025 17:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ نے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا ،آج ، ہم ان کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپنالیں تو پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، چیمبر کے صدر خواجہ یاسر قیوم،سینئر نائب صدر میاں محمد عمران،نائب صدر حسن سلطان کھرل،ایگزیکٹو باڈی کے ممبران عثمان عتیق، خرم جبار،مفتی جنید اسلم، اویس تنویر سمیت دیگر نے کیا ۔

اس موقع پر سرگودھا چیمبر آف کامرس کے سابق صدر خواجہ عابد رفیق،مرزا فضل الرحمن،ضیاء امین،طارق یعقوب اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ نے نہ صرف امت مسلمہ کیلئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا بلکہ ریاست مدینہ کے بعد دنیا کے نقشے پر بننے والی دوسری مملکت پاکستان ہے یہ کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے اور اسے قیامت تک قائم رہنا ہے اس کے خاتمہ کے خواب دینے والے خود ختم ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سیکرٹری چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خلیق خان نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دُعا کی۔