بھکر ،ضلعی سطح پر خواتین اساتذہ کے درمیان کھیلوں کے مختلف مقابلوں کی افتتائی تقریب گرلز منڈی ٹاؤن بھکر میں ہوئی

پیر 21 اپریل 2025 17:52

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن کے ،،ٹیچرز سپورٹس گالا،، کے دوسرے مرحلہ میں بھکر ضلعی سطح پر خواتین اساتذہ کے درمیان کھیلوں کے مختلف مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈی ٹاؤن میں انعقاد ہوا۔ سی ای او ایجوکیشن محمد شبیر صابری اور ڈی ای او ایلمنٹری زنانہ نگہت جمیل مہمان خصوصی تھیں، ضلع بھر سے خواتین اساتذہ کی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے اعلان کے مطابق ضلع بھکر میں بھی ،،ٹیچرز سپورٹس گالا،، جاری ہے جس میں سرکاری تعلیمی اداروں جے اساتذہ کے درمیان اتھلیٹکس اور دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات جاری ہیں ٹیچرز سپورٹس گالا کے دوسرے مرحلہ میں ضلعی سطح پر اساتذہ کے درمیان مقابلوں کی افتتاح تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈی ٹاؤن میں منعقد ہوئی افتتاحی تقریب کے لیئے شاندار انتظامات کیئے گئے تھے سرکاری سکولوں کی خواتین اساتذہ کے درمیان اتھلیٹکس کے مختلف مقابلے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن محمد شبیر صابری اور ڈی ای او ایلمنٹری زنانہ نگہت جمیل تھیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےسی ای او ایجوکیشن محمد شبیر احمد صابری نے کہا کے اساتذہ کے لیئے سرکاری سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد ناصرف اساتذہ کی صحت پر اچھا اثر ڈالے گا بلکہ اس سے اساتذہ کی نفسیاتی صحت بھی بہتر ہوگی سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور اس کی بدولت جلد سرکاری تعلیمی ادارے ہر لحاظ سے والدین کی پہلی ترجیح ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تقریب کے بہترین انتظامات کرنے پر گرلز ہائی سکول منڈی ٹاؤن کی ہیڈ مسٹریس یاسیمن خالد کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ای او ایلمنٹری زنانہ نگہت جمیل نے کہا کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد اور اساتذہ کی ان مقابلوں میں بھرپور دلچسپی اس بات کی شاہد ہے کہ سرکاری اداروں کے اساتذہ تعمیری سوچ رکھتے ہیں۔انہوں نے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے سلسلہ میں بہترین انداز میں کردار ادا کرنے پر تمام ڈپٹی ڈی ایزوز تمام اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کے ذرئع ہم ہر ٹارگٹ کو بروقت احسن انداز سے مکمل کرسکتے ہیں ضلعی مقابلہ جات کے سلسلہ میں کل بروز منگل سپورٹس جمنیزیم میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوں گے۔\378