اداکارہ دیشا پٹنی کی بہن خوشبو کو ملی ننھی بچی والدین کے سپرد

پیر 21 اپریل 2025 18:44

اداکارہ دیشا پٹنی کی بہن خوشبو کو ملی ننھی بچی والدین کے سپرد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)اداکارہ دیشا پٹنی کی بہن خوشبو کو گھر کے پاس پرانی بلڈنگ میں گند میں پڑی ملنے وال بچی کو پولیس نے والدین کے سپرد کردیا ۔

(جاری ہے)

خوشبو پٹنی نے سو شل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ کوئی شخص اس بچی کو ان کے گھر کے پیچھے پرانی بلڈنگ میں گندی جگہ پر چھوڑ کر چلا گیا تھا، خوشبو اس بچی کو گھر لے گئی تھیں اور بعد میں بچی کو پولیس کے سپرد کر دیا تھا جنہوں نے بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔خوشبو نے کہاکہ بچی کی عمر 8سے 9ماہ ہے، جسے ایک شخص نے ریلوے اسٹیشن سے اغوا کیا تھا۔اس حوالے سے بہت افسردہ ہوں کہ لڑکی کے والد اس بچی کو دیکھنے نہیں آئے، کوئی اپنی بیٹی کے لیے اتنا لاپرواہ کیسے ہو سکتا ہی ۔

متعلقہ عنوان :