رانی مکھرجی کی فلم مردانی 3 کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پیر 21 اپریل 2025 18:44

رانی مکھرجی کی فلم مردانی 3 کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)رانی مکھرجی کی فلم مردانی 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سخت گیر پولیس افسر شیوانی شیواجی را کے روپ میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں۔یش راج فلمز نے رانی مکھرجی کی کرائم ایکشن تھرلر فلم مردانی 3 کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو ہولی کے تہوار پر 27 فروری 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر فلم کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے یش راج فلمز نے لکھا ہے کہ گنتی شروع ہو چکی ہے، مردانی 3 آنے والی ہے۔فلم کے ایک اور پوسٹر میں ہدایت کار ابھراج منا والا اور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا کے نام بھی نمایاں کیے گئے ہیں۔رانی مکھرجی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مردانی 3 ایک انتہائی سنسنی خیز، خطرناک اور بھرپور ایکشن سے سجی فلم ہو گی، جس کی شوٹنگ اسی ماہ شروع کی جائے گی۔رانی مکھر جی کے مطابق یہ کردار ان بے آواز اور دلیر پولیس اہلکاروں کے لیے خراجِ تحسین ہے جو ہر دن ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں دا پر لگاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :