شاہ محمود قریشی سمیت 120 ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسیکاروائی کے 28 اپریل تک ملتوی

پیر 21 اپریل 2025 21:00

شاہ محمود قریشی سمیت 120 ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 120 ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 28 اپریل تک ملتوی کردی گئی جبکہ تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلیمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں بھی 7 مئی تک توسیع کردی گئی گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کی گئی جبکہ تحریک انصاف کے 5 اکتوبر کے احتجاجی مظاہرے میں گھیراؤ جلاؤ کیس میں نامزد سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں بھی 7 مئی تک توسیع کر دی گئی آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر کے مکمل ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ طلب کرلی گئی۔