Live Updates

پی ایس ایل10 میں کل واحد میچ لاہورقلندرزاور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا

پیر 21 اپریل 2025 21:06

پی ایس ایل10 میں کل واحد میچ لاہورقلندرزاور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) پاکستان سپر لیگ 10 میں کل (منگل کو) واحد میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کو لیگ کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم، ملتان میں مدمقابل ہوں گی۔

میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کو مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان،حارث رئوف،ثام بلنگز،ٹام کیوران ،کوسل پریرا،ڈیرل مچل ،آصف علی اورسکندررضا شامل ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کی ٹیم مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل،ڈیوڈ ویلے،شائی ہوپ،کرس جارڈن،محمد حسنین،اوسامہ میر،عثمان خان،افتخار احمد اور کامران غلام شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم تین میچز کھیل چکی ہے لیکن تاحال وہ کوئی میچ جیت نہیں سکی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات