جی سی یو لاہور میں نوادراتِ اقبال کی نمائش

پیر 21 اپریل 2025 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی لائبریری سوسائٹی کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر خصوصی نمائش کا انعقاد۔نمائش میں علامہ اقبال سے منسوب تاریخی اشیاء پیش کی گئیں جن میں ڈاک ٹکٹ، پوسٹل اسٹیشنری، سکے، کرنسی نوٹ، اور اصل خطوط شامل تھے۔ ان میں سے کچھ خطوط جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال کے تحریر کردہ تھے۔

یہ مجموعہ میاں ساجد علی نے ترتیب دیا جو علامہ اقبال اسٹامپ سوسائٹی کے چیئرمین ہیں۔

(جاری ہے)

نمائش کا افتتاح سول لائنز کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اختر حسین سندھو نے جی سی یو کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس و شوشل سائنس پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز، چیف لائبریرین محمد نعیم، اور میاں ساجد علی کے ہمراہ کیا۔ڈاکٹر سندھو نے کہا کہ ایسی نمائشیں نوجوان نسل کو اقبال کے فکری اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ تاریخی دستاویزات تحقیقی اہمیت رکھتی ہیں اور جی سی یو جیسے ادارے کو اس میدان میں رہنمائی کرنی چاہیے۔میاں ساجد علی نے بتایا کہ انہوں نے 1991 میں طالبعلمی کے زمانے میں یہ مجموعہ اکٹھا کرنا شروع کیا تھا، اور یہ علامہ اقبال سے متعلق سب سے بڑے ڈاک مجموعوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :