جھاڑ کھنڈ، بھارتی فورسز نے قبائلی برادری کے 8 ارکان کو قتل کر دیا

پیر 21 اپریل 2025 22:10

رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بھارتی فورسز نے قبائلی برادری کے 8 ارکان کو قتل کر دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان افراد کو ضلع بوکارو کے علاقے لگو ہلز میں ایک کارروائی کے دوران 8افراد کو نکسل باغی قراردیکر قتل کردیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے کوبرا کمانڈوز نے ایک مقابلے میں 8 نکسل باغیوں کوہلاک کیا ہے تاہم مقامی لوگوں نے پولیس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے مقامی قبائلی افراد تھے ، جنہیں جعلی مقابلے میں قتل کیاگیا۔

واضح رہے کہ رواں سال بھارتی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 140سے زائد افراد کو مائو نوازباغی قراردیکر ہلاک کیاگیا ہے جبکہ گزشتہ سال بھارتی فورسز217افراد کو مبینہ طورپر مائو نوازباغیوں کو قتل کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مائوسٹ اور سول سوسائٹی کے دیگر گروپوں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں قبائلی افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مائو نواز علیحدگی پسند طویل عرصے سے بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔