وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف دو کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

منگل 22 اپریل 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف دو کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔ قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :