ندا یاسرکا کرن جوہرکے وزن میں کمی پرتبصرہ

جو لوگ اوزیمپک (Ozempic) کا استعمال کر رہے ہیں وہ بوڑھے اور کمزور نظر آتے ہیں، ندایاسر

منگل 22 اپریل 2025 12:40

ندا یاسرکا کرن جوہرکے وزن میں کمی پرتبصرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)پاکستان کی مقبول ترین مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر وزن میں کمی کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے خبروں کی زینت بن گئیں۔ ندا یاسر ناصرف ایک کامیاب میزبان ہیں بلکہ انہوں نے کئی مشہور ڈرامے اور فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں، وہ مشہور اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کی اہلیہ اور 3 بچوں کی ماں ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں ندا یاسر نے ایک فٹنس ٹرینر کو مدعو کیا اور وزن میں تیزی سے کمی کے رجحان پر گفتگو کی، اسی تناظر میں انہوں نے بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز کرن جوہر کی مثال دی جنہوں نے مختصر عرصے میں نمایاں وزن کم کیا ہے۔ندا یاسر نے کہا کہ جو لوگ اوزیمپک (Ozempic)کا استعمال کر رہے ہیں وہ بوڑھے اور کمزور نظر آتے ہیں، جیسے کرن جوہر آج کل بہت دبلا پتلا دکھائی دے رہے ہیں، ان کا چہرہ سکڑ گیا ہے اور سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کے چہرے پر اوزیمپک فیس آ چکی ہے، پہلے ان کا چہرہ بھرا ہوا اور صحت مند لگتا تھا۔

پروگرام میں موجود فٹنس ٹرینر نے بھی ندا یاسر کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر اب اچھے نہیں لگ رہے، ان کے چہرے سے کولیجن اور چربی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے جلد ڈھیلی اور عمر رسیدہ دکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :