جموں و کشمیر،ضلع رام بن میں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک بدستور معطل

منگل 22 اپریل 2025 13:44

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک بدستور معطل ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر جموں کی طرف سے جاری کردہ ٹریفک پلان اور ایڈوائزری میں لوگوں کو ہائی وے پر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ رام بن کے متاثرہ علاقوں میں سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے۔منگل کو سرینگر جموں ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ۔ایڈوائزری کے مطابق کشتواڑ-سنتھن ٹاپ اوراسلام آباد روڈ بھی تازہ برف باری کی وجہ سے ٹریفک کےلئے بند ہے۔