ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل ایبٹ آباد کی زیر قیادت ”پڑھے گا تو بڑھے گا خیبر پختونخوا“ پروگرام کے تحت ریلی نکالی گئی

منگل 22 اپریل 2025 14:07

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل ایبٹ آباد افتخار الغنی کی زیر قیادت ”پڑھے گا تو بڑھے گا خیبر پختونخوا“ پروگرام کے تحت داخلہ مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ مہم کا مقصد بچوں کے سکول میں داخلے کو یقینی بنانا، تعلیم کی روشنی ہر گھر تک پہنچانا اور شرح خواندگی میں بہتری لانا ہے۔

(جاری ہے)

ریلی میں اے ڈی ای او پرائمری ارشد مسعود، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر تنولی، اے ڈی ڈی او سپورٹس سردار عدیل انجم ، پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر3 ظفر عباسی سمیت دیگر افسران اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے سمیت ”پڑھے گا تو بڑھے گا خیبر پختونخوا“ جیسے نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :