بھارت،تو باہر مل۔۔۔فیصلے سے آگ بگولہ ملزم کی خاتون جج کو دھمکی

منگل 22 اپریل 2025 15:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک عدالتی کمرہ اس وقت پرتشدد ہو گیا، جب ایک چیک بانس کے کیس میں سزا یافتہ ملزم نے اپنے خلاف فیصلہ سنائے جانے پر وکیل کے ہمراہ خاتون جج کو باہر ملنے کی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ جوڈیشل مجسٹریٹ (این آئی ایکٹ) شیوانگی منگلا کے سامنے پیش آیا، جنہوں نے ملزم کو 2 اپریل کو چیک بائونس کیس میں نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ کی دفعہ 138 کے تحت مجرم قرار دیا تھا اور اسے ضمانتی مچلکے فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :