غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی

نئی تجویز پر بات چیت کیلئے حماس کا ایک اعلی سطحی وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، فلسطینی عہدیدار

منگل 22 اپریل 2025 15:59

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے قطر اور مصر کے ثالثوں نے ایک نئی تجویز پیش کردی۔

(جاری ہے)

ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے قطر اور مصر کے ثالثوں نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

عہدیدار کے مطابق اس تجویز میں پانچ سے سات سال کی جنگ بندی، اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی، جنگ کا باضابطہ خاتمہ اور غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا شامل ہے۔اس حوالے سے حماس کا ایک اعلی سطحی وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے جس میں سیاسی کونسل کے سربراہ محمد درویش اور مرکزی مذاکرات کار خلیل الحیہ شامل ہوں گے۔