پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پکڑکر 200 لیٹر جوس تلف کردیا

منگل 22 اپریل 2025 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پکڑکر 200 لیٹر جوس تلف کردیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجر خان وارڈ 19 میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پکڑ لی اور 200 لیٹر جعلی جوس کو تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیکٹری مالک کو 60 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ترجمان نے بتایاکہ جوس پر جعلی لیبلنگ کی جا رہی تھی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہاکہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :