تذ کرة المعصومین ٹرسٹ کے تحت کل امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن میں فری آئی کیمپ لگایا جائیگا

منگل 22 اپریل 2025 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)تذکرة المعصومین ٹرسٹ کے تحت کل (بدھ)23اپریل کو صبح 09:00بجے سے دوپہر01:00بجے تک جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا جس میں ماہر ڈاکٹر اور نرسنگ کا عملہ موجود ہوگا ۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں موتیا کا آپریشن اور آنکھوں کے دیگر امراض چیک کئے جائینگے ،یہ کیمپ بلا تفریق رنگ و نسل تمام افراد کیلئے ہے اس میں آئی سائگڈ ٹرسٹ کا تعاون حاصل ہے ۔جبکہ ضرورت مند ٹرسٹ کے صدر افسر علی رضوی سیکریٹری جنرل نوید قمر زیدی اور دیگر اراکین سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :