ڈی پی او سیالکوٹ کی زیر صدارت کانفرنس روم پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

منگل 22 اپریل 2025 18:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) سیالکوٹ فیصل شہزاد کی زیر صدارت کانفرنس روم پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے میٹنگ کے دوران تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی ،اندراج مقدمات ،15 کالز، مقدمات کے اندراج میں دی گئی ٹائم لائنز پر عملدرآمد، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ میرٹ سے ہٹ کر کام کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کرائم میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، تمام ایس ایچ او اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :