ڈپٹی کمشنر کا زیارت ماسٹر پلان کے تحت جاری کام کا معائنہ

منگل 22 اپریل 2025 19:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی نے زیارت ماسٹر پلان کے تحت جاری کام کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کام کے معیار کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ٹھیکہ داروں کو تاکید کی کہ ماسٹر پلان زیارت کا مستقبل ہے لہذا اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے معیاری کام کریں بصورت دیگرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔