
سرسید یونیورسٹی میں ITE اسٹوڈنٹ چیپٹر ایک اہم سنگِ میل کی نمائندگی کرتا ہے،چانسلر اکبر علی خان
منگل 22 اپریل 2025 19:39
(جاری ہے)
وہ موثر ٹریفک مینجمنٹ کی حکمت عملیوں کو ڈیزائن کرنے اور اسے لاگو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جبکہ ٹریفک پولیس اس کے نفاذ اور تعمیل کے بارے اہم معلومات و رہنمائی فراہم کر سکتی ہے۔ یہ شراکت داری ہمارے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتی ہے اور معیشت کو فروغ دے سکتی ہے۔ چانسلر اکبر علی خان نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی میں ITE اسٹوڈنٹ چیپٹرکا آغاز ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اقدام طلبا کو صنعت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ جوڑنے، ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ کی تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رکھنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ لوگ بڑی خاموشی سے دوسرے لوگوں کی جگہ لے لیتے ہیں۔کامیاب نسل وہ ہوتی ہے جس میں لوگوں کی جگہ ایسے لوگ لے لیتے ہیں جو ان سے بہتر ہوتے ہیں۔ سب سے پیاری یادیں کبھی کلاس روم کے اندر نہیں ہوتیں، ہمیشہ کلاس روم سے باہر ہوتی ہیں۔ یہ یادیں شخصیت یا انفرادی سوچ کی تشکیل کرتی ہیں۔اس طرح دوستوں کا ایک حلقہ بنتاہے۔ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کے طلبا نے ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے میں ایک قابل ذکر اقدام کیا جو ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری میں مستقبل کے انجینئرز کے لیے جدت اور قیادت کو فروغ دے گا۔ انجینئر صادق پیرانی نے معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو زندگیوں کو خوشگوار بناتی ہے اور مستقبل کو بامعنی انداز میں تشکیل دیتی ہے۔ قبل ازیں سول انجینئرنگ و آرکیٹکچر کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.