آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیا ت

منگل 22 اپریل 2025 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) محکمہ موسمیات نے منگل کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے دوران گردوغبار اٹھانے والی ہوائوں کے امکانات بھی ہیں جبکہ بنیادی طور پر صوبے میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :