پنجاب اورسندھ حکومتوں کے درمیان کینالز کے معاملے پرلفظی جنگ میں شدت

منگل 22 اپریل 2025 21:39

پنجاب اورسندھ حکومتوں کے درمیان کینالز کے معاملے پرلفظی جنگ میں شدت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان کینالز کے معاملے پر لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ا نھیں گنڈا پور سے تشبیہہ دیتے ہوے سخت الفاظ میں کہا کہ صوبائی وزیر اعلی کو سندھ کے بجائے پنجاب کے کسانوں کی فکر ہی کیا سندھ میں کاشتکار نہیں ہیں کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی کیا کسانوں سے گندم خریدی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوںنے مراد علی شاہ کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے بجائے پنجاب کے کسانوں کی فکر ہی کیا سندھ میں کاشتکار نہیں ہیں کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی کیا کسانوں سے گندم خریدی انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے مریم نواز موجود ہیں، جنہوں نے 110 ارب روپے کا تاریخی پیکج دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کو کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، سپر سیڈر، ٹیوب ویل سولرائزیشن اور گندم پر 15 ارب روپے کا پیکج دیا۔ انہوں نے مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گنڈاپور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔