اوتھل ،مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

منگل 22 اپریل 2025 23:20

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) اوتھل کے دیگر محلوں کے بعد گنجان آباد علاقے جمالی محلہ میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں متعدد افراد اس موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت لسبیلہ کی خاموشی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسداد ڈینگی وائرس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے علاقوں ہندو محلہ ، کمبار محلہ اور دیگر علاقوں کے بعد جمالی محلہ میں ڈینگی وائرس کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مچھر مار اسپرے یا دیگر انسدادی اقدامات نہیں کیے گئے، جس سے صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔مقامی رہائشیوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، ڈپٹی منیجر پی پی ایچ آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جمالی محلہ میں مچھر مار اسپرے کروایا جائے اور ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :