اسلام آباد ہائیکورٹ، پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پی ایف یو جے دستورگروپ کی درخواست کو دیگر زیرسماعت درخواستوں کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری

منگل 22 اپریل 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پی ایف یو جے دستورگروپ کی جانب سے دائر درخواست کو دیگر زیرسماعت درخواستوں کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران پی ایف یو جے کے صدر حاجی نواز رضا کی جانب سے وکیل جاوید شورش ایڈووکیٹ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر رانا کوثر علی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ اس طرح کی درخواستیں پہلے بھی زیر سماعت ہیں، اس درخواست کو بھی ان کے ساتھ سن لیں گے۔ عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیئے اور درخواست کو دیگر زیر سماعت درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :