ٹ*مقبوضہ کشمیر‘ پہلگام میں فائرنگ سے 5 سیاحوں کی ہلاکت کا خدشہ، 8 زخمی

ھ* فائرنگ کا واقعہ کئی سال بعد شہریوں پر بڑا حملہ ہے‘وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی بات چیت

منگل 22 اپریل 2025 20:30

1سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء)مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 5 سیاحوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سری نگر سے خبر ایجنسی کے مطابق زخمی افراد کو مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک سیاح کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کا بتایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی سال بعد شہریوں پر بڑا حملہ ہے۔