اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

منگل 22 اپریل 2025 21:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نےامتحانی مراکز کا دورہ کر کےطالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اے سی سیالکوٹ نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کینٹ اور خواجہ صفدر گرلزہائی سکول میں قائم میں موجود سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات بھی کی اور سہولیات بارے استفسارکیا۔

انہوں سکول انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ گرمی کے موسم میں ہوا اور ٹھنڈے پانی کا وافر بندو بست کیا جائے۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے سکول کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول میں تمام اساتذہ اور متعلقہ ملازمین کو کارِ منصبی میں مصروف پایا۔اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے سکول میں صفائی ستھرائی کے کام میں مشغول سکول ملازمین کی حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتری کے لیے نشاندہی کی،کلاس رومز کے دورہ کے دوران بچوں سے سوالات کیےجن کے بچوں نے درست جواب دئیے، اساتذہ اور بچوں کی بھرپور تعریف کی اور مزید بہتری کے لیے تجاویز دیں۔

(جاری ہے)

اس دورہ کے دوران اے سی سیالکوٹ نے تمام اساتذہ کو تجاویزدیتے ہوے کہا کہ تعلیم و تعلم انبیاء کا راستہ ہے لہذا جہاں اساتذہ کے لیے یہ شان کی بات ہے وہیں یہ بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ لہٰذا ہمیں اپنے کام کو نہایت ایمانداری کے ساتھ کرنا چاہیے۔آخر میں سکول کے بچوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو سکول کے باغیچے سے ایک خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :