سیالکوٹ، پولیس نے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے 7نوجوانوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا

منگل 22 اپریل 2025 21:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے 7نوجوانوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے پولیس نے شاہراہ عام پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان اعجاز، قیصر، تھانہ مراد پور کے علاقوں سے ون ویلنگ کرنے والے کامران، عبد الحنان اور محسن ، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے سمیع اللہ اور تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ سے ولید کو گرفتار کرکے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے کر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :