وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری اور روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور جے پی ندہونگیریہی نے اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا افتتاح کر دیا

منگل 22 اپریل 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری اور روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور جے پی ندہونگیریہی نے منگل کو اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دوسرے افریقی ممالک کے سفارتکا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ہائی کمیشن کے قیام سے دو طرفہ روابط مزید مضبوط ہوں گے، روانڈا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعاون کا نیا باب شروع ہوا ہے۔

روانڈا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہائی کمیشن کا قیام ہمارے سفارتی و اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا مظہر ہے، روانڈا اور پاکستان دونوں پائیدار ترقی، باہمی احترام اور خود انحصاری جیسے اصولوں میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور جدت طرازی کے شعبوں میں شراکت داری کے منتظر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :