ایگزیکٹو آفیسر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

بدھ 23 اپریل 2025 10:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ایگزیکٹو آفیسر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ ملک عبداللہ نے آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ سید مشرف عباس کے ہمراہ علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آکشنر مارکیٹ کمیٹی نے سبزی وفروٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ نے سبزی وفروٹ منڈی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو کام بروقت مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :