فیصل آبادضلع کچہری اور عدالتوں میں تلاشی کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

بدھ 23 اپریل 2025 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر اور سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلا ل عمر کی جانب سے اجلاسوں میں فیصل آباد ضلع کچہری اور عدالتوں کی سکیورٹی کیلئے طے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے ایس پی لائلپور ڈویژن رانا ناصر نے ضلع کچہری کا دورہ کیا اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔

ایس پی لائلپور ڈویژن نے صدر بخشی خانہ کی ڈیوٹی کو چیک کیااورڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی رانا ناصر نے دورہ کے دوران کہا کہ احاطہ کچہری میں چار دیواری، واک تھرو گیٹس و دیگر سکیورٹی آلات فعال ہونے چا ہئیں اور تلاشی کے بغیر کسی فرد کو کچہری کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ ایس پی نے مزید کہا کہ عدالتوں کی اور بخشی خانوں کی سکیورٹی صورت حال اور داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے۔ گیٹ ڈیوٹی پر ما مور اہلکاروں کو بریف کیا کہ احاطہ کورٹ میں آنے والی گاڑیوں کی تلاشی، تاریخ پر آئے ہوئے فر یقین اور سائیلان کی جسمانی تلاشی کو یقینی بنا یا جائے۔

متعلقہ عنوان :