کراچی ، 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:47

کراچی ، 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)اینٹی کرپشن کورٹ نے 29 جائیدادوں پر جعلسازی کے مقدمے میں سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔کراچی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے کرپشن اور جعلسازی کے سنگین مقدمے میں سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 29قیمتی جائیدادیں اپنے، اپنے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے نام منتقل کروا کر جعلسازی کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ جائیدادوں کی منتقلی میں استعمال ہونے والے انگوٹھوں کے نشان بھی ملزمان کے اہل خانہ سے میچ کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کا تعلق پنوعاقل سے ہے اور وہ ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ عدالت نے اس سنگین مقدمے میں تفتیشی افسر سے مقدمے کا حتمی چالان بھی طلب کرلیا ہے تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ قومی اثاثوں پر ناجائز قبضے جیسے جرائم کو بے نقاب کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :