فیصل آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

بدھ 23 اپریل 2025 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 1.12 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ پولیس نے منشیات فروش عمر حیات کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1.120 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس ٹیم نے دوران گشت 434 گ ب کے رہائشی عمر حیات سے تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 1120 گرام ہیروئن بر آمد کی۔ ملزم کیخلاف تھانہ ستیانہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔