کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پائوں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد

بدھ 23 اپریل 2025 12:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بارہ دری اپارٹمنٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پائوں بندھی تشدد زدہ لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 62 سالہ افشاں دختر صالحین کے نام سے کی گئی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے۔

مقتولہ غیر شادی شدہ اور فلیٹ میں اکیلی ہی رہتی تھی جبکہ فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ ہلاکت کا پتہ چل سکے گا۔پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کی لاش تشدد زدہ تھی جبکہ اس کے ہاتھ اور پائوں بھی بندھے ہوئے تھے تاہم اس حوالے سے فلیٹ سے شواہد حاصل کرتے ہوئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔