ناروے کی ملکہ سونجا صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

بدھ 23 اپریل 2025 12:48

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)ناروے کی ملکہ سونجا صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق ناروے کے شاہی محل کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ کو اوسلو یونیورسٹی ہسپتال سے صحتیابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملکہ کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم ٹیسٹ رپورٹس یہ واضح کرتی ہیں کہ اب کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔خیال رہے ملکہ کو میڈیکل ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکلسڈیلن کے شاہی محل سے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ملکہ اور 88 سالہ بادشاہ ہیرالڈ شاہی محل میں ایسٹر کی چھٹیاں گزار رہے تھے۔اس سے پہلے ملکہ سونجا کو ماہ جنوری میں دل کی تیز اور بیقاعدہ دھڑکن کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں ان کے دل میں پیس میکر لگایا کیا گیا۔ جبکہ بادشاہ ہیرالڈ کو مارچ 2024 میں ملائیشیا کے نجی دورے کے موقع پر انفیکشن کا شکار ہونے پر پیس میکر لگایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :