
6500mAh کی بڑی بیٹری، 90W فلیش چارج اور پرو کیمرہ کے ساتھ نیا vivo V50 Lite اب پاکستان میں دستیاب
بدھ 23 اپریل 2025 12:16

شاندار قیمتوں میں دستیاب: 4G ورژن کی قیمت PKR 73,999 ہے، جبکہ 5G ویریئنٹ PKR 89,999 میں دستیاب ہے، ویوو V50 Lite وی سیریز کی سب سے بڑی 6500mAh الٹرا سلم BlueVolt بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔
(جاری ہے)
اتنی بڑی بیٹری کے باوجود، فون کا ڈیزائن سلم اور اسمارٹ ہے، جس کی موٹائی صرف 7.79mm ہے۔
لمبے دن، آوٹ ڈور سرگرمیاں یا آن لائن اسٹریمنگ اس فون کو بار بار چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ جب چارج کرنے کی ضرورت ہو، تو 90W FlashCharge ٹیکنالوجی کی بدولت صرف ایک گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتا ہے، تاکہ آپ کا دن بغیر رکاوٹ جاری رہے۔لانگ ٹرم پرفارمنس کے لیے، V50 Lite میں سمارٹ چارجنگ انجن ٹیکنالوجی دی گئی ہے اور یہ 5 سالہ بیٹری ہیلتھ گارنٹی کے ساتھ آتا ہے۔ یہ فون 1700 چارج سائیکل تک کی صلاحیت رکھتا ہے، جو وقت کے ساتھ بیٹری کی کارکردگی کم ہونے کے مسئلے کو ختم کرتا ہے۔
کارکردگی کے معاملے میں ویوو نے V50 Lite کو طاقتور پروسیسر آپشنز کے ساتھ پیش کیا ہے۔ فون 5G اور4G ویرینٹس میں دستیاب ہے، جن میں بالترتیب MediaTek Dimensity 6300اور Snapdragon 685 پروسیسرز شامل ہیں۔ چاہے گیمنگ ہو، ملٹی ٹاسکنگ یا بھاری بھرکم ایپس کا استعمال، V50 Lite ہر کام میں روانی، رفتار اور قابلِ اعتماد کارکردگی دیتا ہے۔ یوٹیوب، نیٹ فلکس یا ورک ایپس ہر کام بغیر کسی تاخیر کے مکمل ہوتا ہے۔

، ویوو V50 Lite صرف طاقتور نہیں، خوبصورت بھی ہے ۔ دو مختلف ویریئنٹس میں دستیاب: V50 Lite 4G، جس میں 8GB ریم ہے اور یہ ٹائٹینیم گولڈ اور سلک گرین رنگوں میں دستیاب ہے، اور V50 Lite 5G، جس میں 12GB ریم ہے اور یہ ٹائٹینیم گولڈ اور فینٹم بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔یہ فون میٹلک ہائی-گلاس فریم اور گلو رنگ کیمرہ ڈیزائن کے ساتھ ایک پرکشش لک دیتا ہے۔ اس کا 6.77 انچ اور 120Hz Ultra Vision AMOLEDڈسپلے کم سے کم بیزلز اور 94.2% اسکرین ٹو باڈی ریشو کے ساتھ ایک شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔
فوٹوگرافی اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے، V50 Lite کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہر لمحے کو قید کرنے کے لیے تیار ہے۔ 50MP Sony IMX882 مین کیمرہ کم روشنی میں بھی شفاف اور رنگین تصاویر کھینچتا ہے، جبکہ 32MP Ultra Clear فرنٹ کیمرہ سیلفیز کو مزید خوبصورت بناتا ہے۔ اسٹوڈیو معیار آورا لائٹ پورٹریٹ اور 2x گولڈن پورٹریٹ فیچرز سے پورٹریٹس پروفیشنل نظر آتے ہیں۔ 8MP 120° الٹرا وائڈ اینگل لینس (صرف 5G ویرینٹ میں) گروپ فوٹوز اور لینڈسکیپ شاٹس کو مزید آسان اور خوبصورت بناتا ہے۔ AI امیج اسٹوڈیو میں AI ایریس 2.0 اور AI فوٹو جیسے ٹولز شامل ہیں، جو عام تصاویر کو بھی شیئر کے قابل بنا دیتے ہیں۔
فون میں شامل AI فیچرز روزمرہ کاموں کو مزید آسان بناتے ہیں۔ AI سپر لنک نیٹ ورک سگنلز کے مطابق Wi-Fi اور ڈیٹا کے درمیان خودکار طور پر سوئچ کرتا ہے۔ لائیو ٹیکسٹ اور AI اسکرین ترجمہ ، اور گوگل کے ساتھ سرچ کے لیے دائرہ لگائیں جیسے فیچرز اسکرین پر موجود کسی بھی چیز کو کاپی، ترجمہ یا سرچ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ Album Intelligent Classification اور البم میموریز خود بخود تصاویر کو ترتیب دیتا اور ویڈیو کلیپس میں بدلتا ہے۔
قیمت اور دستیابی
ویوو V50 Lite اب پاکستان بھر میں دستیاب ہے،4G والے فون کی قیمت PKR 73,999 ہے، جبکہ 5G ورژن PKR 89,999 میں دستیاب ہے۔ خصوصی آفرز، اقساط کی سہولت، اور گفٹ بَنڈل آفرز بھی منتخب اسٹورز پر دستیاب ہیں، جو اسے پاکستانی صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہیں۔
تیز چارجنگ، مضبوط کارکردگی، تخلیقی فیچرز، اور پائیدار ڈیزائن کے ساتھ، ویوو V50 Lite روزمرہ زندگی کے لیے بہترین انتخاب ہےطاقتور، جدید اور پاکستان کے اگلے جینریشن صارفین کے لیے بنایا گیا۔
ویوو V50 Lite کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V50 Lite سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.