شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیا،مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ‘احسن افضل کھوکھر

بدھ 23 اپریل 2025 13:19

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیااور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے، اب سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے عالمی سطح پر تنہائی سے نکل کر فعال خارجہ پالیسی کی جانب قدم بڑھایا، متعدد عالمی سربراہان نے پاکستان کے دورے کئے، عطااللہ تارڑپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کی میزبانی کی، مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے معاہدے عملی شکل اختیار کر گئے ہیں۔احسن افضل کھوکھر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان آ کر مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں، پنجاب میں سب کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔