ہری پور،ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی لاروا کی شناخت اور تحفظ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

بدھ 23 اپریل 2025 14:41

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی لاروا کی شناخت اور تحفظ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ڈاکٹر محسن رضا ترابی ڈی ایچ او ہری پور نے یونیورسٹی آف ہری پور میں ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی لاروا کی شناخت اور تحفظ کے موضوع پر سیمینار کی صدارت کی۔ سیمینار کی میزبانی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شہباز ذکی، ڈاکٹر اسامہ حفیظ اور جناب عبداللہ خان نے کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہین اینٹمالوجسٹ نے ڈینگی وائرس، ڈینگی بخار اور ڈینگی لاروا کی شناخت کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ سیمینار میں ڈاکٹر شیر بہادر ڈی ڈی ایچ او، ڈاکٹر اسد محمود ای پی آئی کوآرڈینیٹر اور محمد طارق سپروائزر ڈی ایچ او آفس نے بھی شرکت کی۔اس سیمینار میں این ائی ایچ اور پی ایچ سی گلوبل کہ زہر اہتمام ایک پروجیکٹ میں والنٹیر کرنے اور ریسرچ حصہ لینے والے بی ایس پبلک ہیلتھ کے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔اختتامی کلمات میں ڈاکٹر محسن رضا ترابی نے ہری پور میں ڈینگی کیسز کے اعدادوشمار بتائے اور ڈینگی کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ بعد ازاں یونیورسٹی کے احاطے میں ڈینگی اویرنس واک کا اہتمام کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :