پاکستان کشمیر میں فوجی تیاریاں کر رہا ہے، بھارتی واویلا

حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فضائیہ کی مشتبہ نقل و حرکت کی خبریں، کوئی سرکاری تصدیق نہیں

بدھ 23 اپریل 2025 17:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے خونریز دہشتگرد حملے میں 26 ہلاکتوں کے بعد پاکستان کے خلاف الزامات کے بعد بھارت میں ایک نیا واویلا شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں فوجی کارروائی کی تیاریاں کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختلف پوسٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان نے مبینہ طور پر اپنی فضائیہ کے طیارے شمالی فضائی اڈوں کی جانب روانہ کیے ہیں۔ تاہم ان دعوں کی نہ تو پاکستان کی جانب سے اور نہ ہی بھارت کے کسی سرکاری ادارے کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے۔