ٹی ایم اوشاہ عالم کا مندرہ خیل ودیگرعلاقوں کادورہ ، صفائی مہم کا جائزہ لیا

بدھ 23 اپریل 2025 17:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) شاہ عالم قدیرنصیر نے خصوصی صفائی مہم کاجائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کادورہ کیا ۔ ٹی ایم اوشاہ عالم قدیرنصیرنے تحصیل آفیسرانفراسٹرکچرظہیرخان اورریحان خان کے ہمراہ شکرپورہ، مندرہ خیل،ناگمان چوک اورچارسدہ روڈ پرصفائی کاجائزہ لیا۔ انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر کئے گئے دورہ کے موقع پرویلیج کونسل چیئرمین واہل علاقہ سے صفائی وعملہ کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔ ٹی ایم اوشاہ عالم نے اس موقع پرکہا کہ صفائی مہم کے دوران سینکڑوں ٹن گندگی ٹھکانے لگادی ہے،صفائی سے متعلق عوام میں شعوراجاگرکرنے کی غرض سے مختلف علاقوں میں آگاہی واک کااہتمام کیاجارہاہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام جابجاگندگی پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات پرجمع کریں تاکہ صفائی برقراررکھنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈینگی سے بچائو کے لئے سپرے کا سلسلہ شروع کردیاہے ،عوام پانی کے برتن ڈھانپ کررکھیں،کھلی جگہ پرپانی کھڑانہ ہونے دیں،کوئی مہم عوامی تعاون کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتی ہے ،شہری انتظامیہ سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :