وفاقی محتسب حقیقی معنوں میں غریبوں کی عدالت ہے، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی

بدھ 23 اپریل 2025 17:50

وفاقی محتسب حقیقی معنوں میں غریبوں کی عدالت ہے، وفاقی محتسب اعجازاحمد ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ایبٹ آباد میں سرکا ری افسروں پر زور دیا ہے کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآ مد کو یقینی بنائیں تاکہ شکا یت کنند گان کو فو ری ریلیف مل سکے۔ان خیالا ت کا اظہار اُنھوں نے بدھ کو ایبٹ آ باد میں اپنے ادارے کے علاقائی دفتر کے دورہ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب حقیقی معنوں میں غر یبوں کی عدالت ہے اور اس ادارے کا مقصد نا دار اور پسما ندہ طبقے کی داد رسی کر نا ہے،200سے زا ئد وفاقی سرکا ری اداروں کے خلاف شکا یات کے ازالے کے لئے پر عزم ہیں،سرکاری افسران کو عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لانی چا ہئیں۔

انہوں نے کہا کہ 2024 کا سال اس حوا لے سے انتہائی اہم اور یادگا ر رہا کہ رواں سال ریکارڈ شکایات آ ئیں اور ریکارڈ فیصلے کئے گئے،گزشتہ سال2لا کھ 26 ہزار372 شکایات آئیں اور دو لا کھ 23 ہزار198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 93.21 فیصد فیصلوں پر عملدرآ مد بھی ہو گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصا ف فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں 126 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں،او سی آ ر پروگرام کے تحت 171 دوروں کے دوران 4840 شکا یات نمٹا ئی گئیں جبکہ سرکاری اداروں کے نظام کی اصلاح اور خدمات کو بہتر بنا نے کے لئے وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیموں نے سرکاری محکموں کے 79 دورے کیے،مظفرآ باد،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور ساہیوال میں حال ہی میں نئے دفا تر کے قیام کے بعد یہ ادارہ اب ملک بھر کے 25 شہروں میں موجود ہے عنقر یب ڈیرہ غا زی خان میں بھی علا قائی دفتر قائم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب میں شکایات داخل کر کے انصاف حاصل کر نا بہت سادہ اور آ سان ہے،وفاقی محتسب کے اہم اقدامات میں شکا یات کے اندراج اور زوم لنک نیز واٹس ایپ کے ذریعے سما عت میں شمولیت کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فا رمز کا استعمال بھی شا مل ہے۔وفاقی محتسب نے بتا یا کہ سمندر پار پاکستانیوں اور بچوں کی شکایات کے ازالے کے لئے ہم نے الگ سے شکا یات کمشنر متعین کر رکھے ہیں،جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات کے لئے بھی متعدد اقدامات اٹھا ئے ہیں۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا کہ یہ ادارہ حقیقی معنوں میں غر یب آ دمی کی عدالت ہے جوبڑ ی تعداد میں شکایت کنند گان کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فرا ہم کر رہا ہے۔