مظفرگڑھ،بھائی نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے سگے بھائی کو قتل کر دیا

بدھ 23 اپریل 2025 18:19

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) تھانہ صدر چوک سرور شہید کی حدود میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں بھائی نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے سگے بھائی کو قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے باپ بیٹے دونوں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک نامزد ملزم، مقتول کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔قاتل بھائی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی نے گزشتہ عید پر میری بیوی کے ساتھ بد سلوکی کی تھی اس لئے اس کو قتل کیا ہے،پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔\378