
’’دھی رانی‘‘ پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے تحت میانوالی میں 53 مستحق جوڑوں کی اجتما عی شادیوں کی پروقار تقریب
صوبائی وزیر سما جی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ مہمان خصوصی تھے ،نوبیاہتا جوڑوں کو روایتی بگی پر بٹھا کر شادی ہال لایا گیا
بدھ 23 اپریل 2025 18:38
(جاری ہے)
مقامی گلوکاروں نے شرکاء کو ثقافتی گیت سنا کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ، سابق ایم پی ملک فیروز جوئیہ، جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این حکیم ایو ب قریشی اور ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے نوبیاہتا جوڑوں کی نشستوں پر جا کر سلامی اور تحائف کی رقوم کے اے ٹی ایم کارڈتقسیم کیئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے کے تحائف پیش کیئے گئے۔نوبیاہتا جوڑوں نے سلامی اور تحائف کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر سما جی بہبود وبیت الما ل پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز اقدام ہے جس کی ما ضی میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہ یہ پروگرام حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی نے ریاست مدینہ کا عملی نمونہ دیکھنا ہو تو دھی رانی پروگرام کو دیکھ لے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے دھی رانی پروگرام لانچ کر کے والدین کیلئے ایک شفیق بیٹی اور قوم کی ان بیٹوں کیلئے ایک شفیق ماں کا کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام نے معاشرے کی ناہمواریوں کا خاتمہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر سماجی بہبو د و بیت الما ل نے کہا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت اس سال 3 ہزار سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں جو تکمیل کے آ خری مراحل میں ہیں جبکہ اگلے سال انشائ اللہ اس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے 5 ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کرائی جائیں گی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انھوں نے تمام نوبیاہتا جو ڑوں کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر شادی شدہ جوڑوں اور ان کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، سابق ایم پی ملک فیروز جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساریہ حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، پپلاں اعجاز عبدالکریم، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر سرگودہا میڈم شاکر ہ نورین، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ملک محمد نا صر، ڈائر یکٹر ایڈمن سوشل ویلفیئر پنجاب فیض نعیم وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر این جی اوز صفدر عباس،منیجر صنعت زار فاطمہ احمد، انچارج دارالامان سمیرا صدیق، جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این حکیم ایوب قریشی،مسلم لیگ ن کے رہنمائ فہد خان روکھڑی، ملک رمضان اعوان،حاجی عنایت پائی خیل، ڈاکٹر اشفاق خان،خضر حیات خان،علی احمد نواز خان کے علاؤہ شادی شدہ جوڑوں کے والدین اور فیملزنے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سائیکائٹریسٹ عمارہ رانانے سرانجام دیئے۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.