اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طالبات کے لیے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

بدھ 23 اپریل 2025 19:04

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں طالبات کے لیے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر ڈین فیکلٹی آف آن لائن اینڈ ڈسٹینس ایجوکیشن،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، محمد شجیع الرحمن رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک، سلیم احمد منصوری کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر افسران نے افتتاح کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر فوکل پرسن نے ایک سال قبل شروع کیے گئے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہیلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ نے اس پراجیکٹ کی 100 فیصد مالی امداد کی ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر نے طالبات اور اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی کمیونٹی کے لیے صاف پانی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کی تجویز پیش کی۔

(جاری ہے)

واٹر فلٹریشن پلانٹ کی باضابطہ وصولی کے وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے رجسٹرار شجیع الرحمن، ڈاکٹر محمد لطیف پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر، انجینئر توصیف ایکس ای این انجینئرنگ سیکشن اور سلمان محمود قریشی، شعبہ خصوصی تعلیم کے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے پراجیکٹ پارٹنر کے طور پر موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر نے سلیم احمد منصوری کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ہیلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی تمام ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جن میں ساجد علی ڈائریکٹر آپریشن، محمد جودت کامران پروگرام منیجر ایمرجنسی رسپانس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، محمد ایاز ہیڈ آف ایڈمن ڈیپارٹمنٹ، عابد علی ریجنل پراجیکٹ آفیسر جنوبی پنجاب اور نوید احمد شامل ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ شعبہ سپیشل ایجوکیشن کی کامیابیوں کا ایک سلسلہ ہے جو امداد اور ترقی کے لیے تعاون کرنے کے لیے ہے۔

سلیم احمد منصوری کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ نے پراجیکٹ کی فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر کی کاوشوں کی تعریف کی جنہوں نے 2020 سے متعددایم او یوزمیں شرکت کے لیے ریلیف اور ڈویلپمنٹ کے لیے ہیلپنگ ہینڈز کے ساتھ ایک لنک تیار کیا۔پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر نے شرکاء کوبتایا کہ مفاہمت کے ذریعے شعبہ خصوصی تعلیم اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء کو اسکالرشپس، انٹرنشپ، ایونٹس مینجمنٹ اور مشترکہ سرگرمیوں کی تنظیم کے لیے عمومی طور پر اور خصوصی افراد کے لیے خصوصی طور پر اسکالرشپس کی صورت میں مالی امداد ملی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ڈین فیکلٹی آف میتھمیٹکس اور پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :