انڈس ہائی وے نواب شاہ روڈ پر دو مسافر کوچز میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق، 35 سے زائد مسافر زخمی

بدھ 23 اپریل 2025 19:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھر کے جاری بیان کے مطابق رانی پور کے قریب شوگر مل کے نزدیک انڈس ہائی وے نواب شاہ روڈ پر دو مسافر کوچز میں تصادم کے نتیجے میں 35 سے زائد مرد و خواتین مسافر زخمی ہو گئے جبکہ نجی ائیر لائن کی خاتون ایئر ہوسٹس جانبحق ہو گئے ، ایدھی ایمبولنس کے زریعے زخمیوں اور میت کو گمس (گمبٹ ) اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق پنڈی سے کراچی جانے والے اور کراچی سے پنجاب جانے والی کوچز کے ساتھ حادثہ پیش آیامزید معلومات اکھٹی جارہی ہے ۔